حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے+تصاویر


حضرت امام رضا (ع) کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے+تصاویر

مشہدالرضا سمیت ایران بھر میں آج فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے آٹھویں امام، حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ الصلوات و السلام کے یوم شہادت پر ایران بھر میں آج عام تعطیل ہے اور ملک کے سب ہی شہروں اور قریوں میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں.

حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران، مشہد مقدس اور قم سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال اٹھائیس صفر کو رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم رحلت اور آپ کے پیارے نواسے حضرت اما حسن علیہ السلام کا یوم شہادت جبکہ تیس صفر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

خیال  رہے  کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال بڑے پیمانے پر آپ کی شہادت کے مراسم برپا نہیں ہو رہے تاہم اس کے باوجود طبی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران کے کونے کونے میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے۔

فرزندرسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور صفر کے مہینے کی آخری تاریخ میں آپ کی شہادت ہوئی۔

 امام رضا علیہ السلام کے علم کا اتنا شہرہ تھا کہ رضا کے ساتھ ساتھ آپ کو عالم آل محمد کے نام سے بھی شہرت حاصل تھی- آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسن ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری