کرونا کے خلاف جنگ؛ امریکا سمیت پوری دنیا پاکستان سے سیکھے، امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل


کرونا کے خلاف جنگ؛ امریکا سمیت پوری دنیا پاکستان سے سیکھے، امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل

امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی طرح اقدامات کرتا تو10 ٹریلین ڈالرزکی بچت ہوسکتی تھی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے سابق سربراہ نے کرونا کے خلاف کامیاب حکمتِ عملی اپنانے پر حکومت پاکستان کے اقدامات تعریف کی ہے۔

امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل کےسابق سربراہ نے پاکستان کی کورونا کےخلاف حکمت عملی کی شاندار انداز میں تعریف کی۔ اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی طرح اقدامات کرتا تو10 ٹریلین ڈالرزکی بچت ہوسکتی تھی۔

یاد رہے کہ عالمی بینک کے سابقہ سربراہان نے پاکستان کےکرونا اقدامات کوزبردست قرار دیا جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیوایچ او)،ورلڈ اکنامک فورم بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کرچکے ہیں۔

 

ورلڈاکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کرونا کے خلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرح نمو کے حوالے سے انڈیکس شیئر کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی تھی۔

راہول گاندھی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کرونا بحران کے دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے بہت زیادہ بہتر اقدامات کیے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی اور سماجی رہنما بل گیٹس نے بھی عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی اور مائیکرو لاک ڈاؤن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے اسے اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری