امریکا کا متعددچینی کمپنیوں پرپابندی کا اعلان


امریکا کا متعددچینی کمپنیوں پرپابندی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات سے خوفزدہ امریکا نے متعدد چینی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا نے پابندیوں کی فہرست میں شامل ایرانی شپ یارڈ کمپنی آئی آر آئی ایس ایل کے ساتھ تعاون کے باعث 6 چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں نے ایران کےساتھ تجارت کرکے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکی وارننگ کے باوجود چین کے ریچ ہولڈنگ گروپ، ریچ شپنگ لائنز، ڈیلائٹ شپنگ کارپوریشن، گریشیئس شپنگ کارپوریشن، نوبل شپنگ کارپوریشن، سپریم شپنگ کارپوریشن اور 2 افراد نے جان بوجھ کرایران کے لئے مال اور خدمات کی رسد کا سلسلہ جاری رکھا۔

خیال رہے کہ امریکا، اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی وجہ سے سخت مایوسی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری