آرمینیا کے قبضے سے متعدد علاقے آزاد کرالئے، آذربائیجان کا دعویٰ


آرمینیا کے قبضے سے متعدد علاقے آزاد کرالئے، آذربائیجان کا دعویٰ

اسلام آباد میں تعیینات آذربائیجان کے سفیر کا کہنا ہے آرمینیا کے قبضے سے 95 گاؤں1 قصبہ اور 3 شہر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آذر بائیجان نے آرمینیا کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک  95 گاؤں، 1 قصبہ اور 3 شہر آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز آرمینیائی قبضے سے مزید 24 دیہات اور ایک شہر زنجیلان کو آزاد کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 95 گاؤں، 1 قصبہ اور 3 شہر آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی قفقاز میں تب تک امن و سلامتی نہیں ہوسکتی جب تک آرمینیا جارحیت بند نہ کرے اور آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے آزاد نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ مزید گزشتہ روز آرمینیائی قبضے سے 24 دیہات اورزنجیلان شہر کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ آج تک آذربائیجان کے 95 گاؤں،1قصبہ، اور 3 شہر آرمینیائی قبضےسےآزاد ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری