ایران نےگیس فیلڈ منصوبے پر کام کرنیوالی بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا


ایران نےگیس فیلڈ منصوبے پر کام کرنیوالی بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک اور بڑے گیس منصوبے سے بھارت کو فارغ کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بہت بڑے گیس فیلڈ منصوبے پر کام کرنیوالی بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیاہے۔

بھارتی کمپنیوں کے کنسورشیم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ منصوبہ مقامی ایرانی کمپنیوں کو دیا جارہا ہے۔

 ایرانی حکام کے مطابق متعدد بار پراجیکٹ پر مذاکرات کیلئے بھارت کو دعوت دی گئی تاہم انہوں نے کچھ نہ کیا، گزشتہ سال انہیں اس حوالے سے الٹی میٹم بھی دیاگیاتھا۔

حکام کے مطابق وہ صرف پابندیاں اٹھنے کے منتظر تھے۔اس کے بعد یہ منصوبہ مقامی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خلیج فارس کے قریب فرزاد میں گیس کی دریافت 2008میں تین انڈین کمپنیوں نے کی تھی۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ ایرانی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ تھا کہ فرزاد بی گیس کا پہلا مرحلہ 2ارب ڈالر کا ہے جس پر مستقبل قریب میں دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھارت کو چابہار بندرگاہ کے ریل منصوبے سے بھی فارغ کرچکاہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری