بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں لشکرجھنگوی کے4 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹس برآمد


بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں لشکرجھنگوی کے4 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹس برآمد

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کلعدم تکفیری جماعت سے تعلق رکھنے والے 4خطرناک دہشت گردوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو نے بتایا کہ تھریٹ کے بعد سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس ادارے مزید متحرک ہوچکے ہیں اور خفیہ اطلاعات پر مستونگ میں سی ٹی ڈی اور دیگراداروں نے کارروائی کی، جس میں دہشت گرد تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔

ضیالانگو بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر عبدالکریم سے 2خودکش جیکٹ برآمد ہوئے واضح ہے کہ کمانڈر عبدالکریم کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر رہا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ہم کہہ چکے تھے کوئٹہ میں تھریٹ موجود ہے کیونکہ کچھ دہشت گردوں کو پکڑا گیا تھا انہوں نے اس گروہ کا انکشاف کیا تھا۔

ضیالانگو نے کہا کہ اپوزیشن کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرے کیونکہ لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر اپنے ساتھ 30 لوگوں کو لیکر آیا تھا۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ مستونگ میں 6 دہشتگرد تھے، 4 مارے گئے 2 کی تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری