کوئٹہ؛ اپوزیشن جماعتوں کاجلسہ شہر میں دفعہ 144 نافذ


کوئٹہ؛ اپوزیشن جماعتوں کاجلسہ شہر میں دفعہ 144 نافذ

بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرکوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ اور 24 گھنٹوں کے لیے ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے.

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم پر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے آج کے جلسے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں بنے والی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) آج کوئٹہ میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ سیکیورٹی کے سخت انظامات کیے گئے ہیں.

کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کے سخت انظامات کیے ہیں جبکہ اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی اور پی ڈی ایم جلسے کے لیے 4 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے.

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری