وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں کچھ اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
تسنیم نیوز نے مقامی ذرئع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں اور بہتر حکمرانی کے حصول کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں کچھ اہم تبدیلیاں بھی ممکن ہیں جہاں محکموں میں ہٹائے جانے اور اس میں ردوبدل کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
کہا جارہا ہےکہ حکومت کے اندر کچھ طاقتور حلقے معاشی کارکردگی خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے انتظام پر ناراض ہیں، گندم اور چینی کے طویل بحران کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے حکومت پر دباؤ ڈالا لیکن متعلقہ اقتصادی وزارتوں نے اہم فیصلے لینے میں زیادہ وقت لیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اب حکومت اس نتیجے پر پہنچ رہی ہے کہ معاشی محاذ پر نئے چہرے لانے کیلئے اس کے پاس کوئی دوسرا آپشن باقی نہیں بچا ہے۔