حزب اللہ کا فرانس میں "پیغمبراسلام" کی شان میں گستاخی پرسخت رد عمل


حزب اللہ کا فرانس میں "پیغمبراسلام" کی شان میں گستاخی پرسخت رد عمل

لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک نے فرانس میں پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول اکرم (ص) کی اہانت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حزب الله نے فرانس میں حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان اقدس میں گستاخی اور فرانسیسی صدر کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

المنار نیوز نے خبر دی ہے کہ اسلامی مزاحتمی تحریک حزب الله نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فرانس میں اسلامو فوبیا اور پیغمبرِ خاتم حضرت محمد مصطفی (ص) کی توہین اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے توہین کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی مذمت کی ہے۔

حزب الله کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ رسول اسلام (ص) کی توہین کریں۔

حزب اللہ نے فرانسیسی حکام سے کہا ہے کہ عقل و منطق کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسرے ادیان کا احترام کریں تا کہ دنیا میں کشیدگی کا ماحول پیدا نہ ہو۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری