جنوبی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا سرغنہ ہلاک


جنوبی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا سرغنہ ہلاک

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے زانگاڑہ میں فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد گروہ تحریک طالبان کا اہم سرغنہ مارا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر غالب اور رہبر مارے گئے

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر غالب پر حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  کمانڈر غالب تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کے قریب ترین ساتھیوں میں بھی شمار کئے جاتے تھے۔

کمانڈر غالب پولیس، سیکیورٹی فورسز کو انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری