پشاور دھماکہ؛ تانے بانے افغانستان سے ملنے کا انکشاف


پشاور دھماکہ؛ تانے بانے افغانستان سے ملنے کا انکشاف

آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ حال ہی میں گرفتار کیے گئے لوگوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ دیر کالونی مدرسہ حملے کا اصل نشانہ موذن تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثںاء اللہ عباسی نے کہا کہ کارروائی سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس حملے کا نشانہ موذن تھا۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے موذن کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ہے، اس پر 2016 میں بھی حملہ ہوا تھا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں کے حوالے سے جنرل تھریٹ الرٹ تھا کوئی مخصوص الرٹ نہیں تھا۔ دیر اور باجوڑ سے گرفتار دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران بتایا تھا کہ تخریبی کارروائیاں ہوں گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری