پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان بری


پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان بری

انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

عمران خان کی بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی جمع کروائے گئے تھے۔

عمران خان کے وکیل کا کہناتھا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا، سیاسی مقدمہ تھا اس لیے سزا کا کوئی امکان نہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ہے۔ عمران خان کو سیاسی اور جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری