بلاول کا انتخابات تک گلگت بلتستان میں ہی رہنے کا اعلان/ پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاوں گا


بلاول کا انتخابات تک گلگت بلتستان میں ہی رہنے کا اعلان/ پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاوں گا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 15 نومبر تک گلگت بلتستان میں ہی بیٹھ کر تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کرونگا، پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاوٴں گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے عوام سےایک مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں تاکہ آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناسکوں، ہم قانون سازی کریں گے غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت عوام دوست معاشی پالیسی لاتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا،

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کٹھ پتلی ہے، انتخابات میں دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ جوڑا ہے، ہم کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیں گے ، ہم شہیدوں کی جماعت ہیں شہیدوں کا ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار دیں گے، پیپلز پارٹی کا منشور حق حاکمیت اور حق ملکیت دینا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری