ایرانی صدر حسن روحانی کا انڈونیشیا میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس


ایرانی صدر حسن روحانی کا انڈونیشیا میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے انڈونیشیا میں سونامی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتےہوئے اس ملک کی حکومت اور عوام کو تسلیت و تعزیت پیش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور اس ملک کی حکومت اور عوام کو تسلیت و تعزیت پیش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر وکو ویڈوڈو Joko Widod کے نام ایک پیغام میں انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے  بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات پر اس ملک کے عوام، حکومت اور متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ سے ھمدردی کا اظہار کیاہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 281ہو چکی ہے۔

انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

 سڑکوں اور گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

 

انڈونیشیا میں سونامی آنے کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز آنے والے سونامی کے بعد متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ تباہی کے مناظر نظر آ رہے ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں اور ملبہ پڑا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑکیں بلاک ہونے اور پانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری