ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں خوفناک اضافہ، 415 شہری جاں بحق
اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی وبا کرونا کی وجہ سے مزید415 شہری انتقال کرگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 415 مریض انتقال کرگئے اور اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 33ہزار714 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں مزید6ہزار 824 شہری کرونا کا شکار ہوئے جن میں سے 2ہزار 490 مریض اسپتال میں داخل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 88ہزار 648 ہوگئی ہے ان میں سے 4لاکھ 67 ہزار917 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 5ہزار 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈاکٹرسیما لاری کا کہنا ہے کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات خوفناک ہیں اور مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔