افغانستان میں 16 دن میں 200 شہری جاں بحق


افغانستان میں 16 دن میں 200 شہری جاں بحق

خانہ جنگی کا شکار ملک افغانستان میں 16 دن میں 200 شہری جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف 16 دن کے مختصر عرصے میں خواتین اور بچوں سے سمیت 200 افراد جاں بحق اور 340 شدید زخمی ہوئے۔
انسانی حقوق اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ پر نظر رکھنے والی تنظیم کے سربراہ «عزیز احمد تسل» کا کہنا ہےکہ صرف 16 دن کے مختصر عرصے میں خودکش حملوں، بم دھماکوں، فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور غیرملکی افواج کے فضائی حملوں کا نشانہ بن کر540 افغان شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوئے۔
حقوق انسانی کی تنظیم کا کہناہے کہ افغانستان میں رواں سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران کل 2ہزار 500 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
دوسری طرف امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2019 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 950عام شہری جاں بحق اور 2ہزار 213 شدید زخمی ہوئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری