پاکستانی حجاج کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی


پاکستانی حجاج کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی

مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ عمارت میں 750 سے زائد پاکستانی حجاج کرام مقیم ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، مکہ مکرمہ میں  حرم شریف کے قریب واقع پاکستانی حاجیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ مکہ مکرمہ میں کعبہ شریف کے قریب واقع ایک عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے بیان کے مطابق، آگ لگنے والی عمارت میں پاکستان سے آئے ہوئے حجاج کرام اقامت پذیر ہیں۔

 آگ عمارت نمبر 101 میں لگی ہے جس میں کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے آئے ہوئے 767 حجاج کرام مقیم ہیں۔

آگ لگنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ حجاج کرام کو عمارت سے بحفاظت نکالنے کے مؤثر انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔

خبررساں ادارے نوائے وقت نے اطلاع دی ہے کہ عمارت میں آتشزدگی کے مذکورہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری