امریکی جنگی طیاروں کی شامی فوج کی پوزیشنوں پر بمباری، 62 فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی


امریکی جنگی طیاروں کی شامی فوج کی پوزیشنوں پر بمباری، 62 فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی

امریکہ کی قیادت کےاتحادی جنگی طیاروں نے شام کے مشرق میں دیر الزور کے شامی فوجی اڈے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 62 فوجیوں کی جان چلی گئی اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے سانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی مشرقی شام میں دیر الزور کے فوجی اڈے پر بمباری کر کے شامی فوج کے درجنوں سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ ان حملوں میں 100 سے زیادہ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں میں دو F16 اور دو A10 لڑاکا طیاروں نےحصہ لیا ہے۔

امریکہ کی مرکزی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی افواج نے روس کی جانب سے اس اطلاع  کے بعد کہ شامی فوجی اہلکار اور اڈہ نشانہ بنایا گیا ہے، آپریشن کو ختم کر دیا ہے.

اس بارے میں ایک سینئر امریکی انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا کہ واقعے کے بارے میں امریکہ کی وزارت دفاع نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حملے کے بعد روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور روس کے تعاون سے چند روز پہلے شام میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بعض مسلح گروہوں کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی گئی اور نتیجے میں امریکی افواج نے دہشت گردوں کے بجائے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری