غزہ کی ناکہ بندی کرنے پر صہیونی ربی کی مصری صدر السیسی کی تعریف
اسرائیل کے ربیوں میں سے ایک نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کرنے پر ان کا بھر پور دفاع کیا، ان کی تعریف کی اور کہا: بعض لوگ سیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن جب تک غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے خدا اس کا حامی ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، صہیونی ربی "نیر بن آرتسی" نے اپنے ہفتہ وار خطبے میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والوں کو مکمل طور پر حقیقت نظر نہیں آتی ہے۔
یہودی ربی کا کہنا تھا کہ مصر میں صورتحال بہتر بنانے کے لئے مصری صدر گزشتہ چند سالوں سے اپنے ذرائع کو کھو بیٹھا تھا لیکن اب اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لے آیا ہے۔
صیہونی "کیکار هشبت" نامی ویب سائٹ کے مطابق، صہیونی ربی نے مزید کہا: مصر میں کوئی السیسی کی مدد نہیں کرتا بلکہ ہر کوئی اس کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، خاص طور پر داعش اور حماس سے وابستہ عناصر مصر اور مصر کے رہنما سیسی کی بنیادی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ افراتفری عام ہو۔
العالم نیوز کے مطابق، اس ربی نے سیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے بارے میں خبردار کیا اور دعویٰ کیا: "مصر السیسی حکومت کے بغیر تباہ و برباد ہو کر رہ جائے گا۔
اس نے دعویٰ کیا کہ خدا صرف ایک صورت میں السیسی پر غضب کرے گا اور وہ بھی اس وقت جب وہ غزہ کی پٹی سے ہتھیاروں اور میزائلوں کی اسمگلنگ کی اجازت دے گا۔
صہیونی ربی نے اس خیال کے ساتھ کہ غزہ میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑی مقدار موجود ہے، کہا: غزہ کی پٹی میں اسلحے کے اتنے زیادہ گودام موجود ہیں کہ بہت سے لوگ بھول گئے ہیں کہ انہوں نے یہ ہتھیار کہاں چھپا رکھے ہیں۔ خداوند نے ان سے ان گوداموں کو بھلا دیا ہے تاکہ ہم اسرائیلیوں کو تباہی سے بچائے رکھے اور ہماری حفاظت کرے۔
یہودی ربی نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے بارے میں بھی کہا کہ وہ حماس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ حماس کے مسلح کرنے اور غزہ میں گولہ بارود کی ذخیرہ اندوزی تحریک میں ان کا ایک اہم کردار تھا۔ وہ یہودیوں کے ساتھ محبت اور امن کی باتیں کر کے دھوکہ دیتا ہے۔
صہیونی ربی نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل والوں اور ان کے تمام حامیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے خدا ان سے اسرائیل والوں اور ان کے تمام حامیوں کو بچاکر ان کی حمایت کرے گا۔