آرمی چیف سے اسحاق ڈار کی ملاقات/ پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال


آرمی چیف سے اسحاق ڈار کی ملاقات/ پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان راولپنڈی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان سرحدی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان راولپنڈی جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاک افغان سرحدی امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ نئے 29 سول آرمڈ فورسز ونگز کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم  نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر پر واقع بھارتی ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کے بعد کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو علاقائی صورتحال، پڑوسی ملک کی جارحیت اور پاک فوج کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان اس وقت سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک میں موجود ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری