عراق؛ الانبار صوبے کے علاقے البوذیاب کی دہشت گردوں سے آزادی


عراق؛ الانبار صوبے کے علاقے البوذیاب کی دہشت گردوں سے آزادی

عراقی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اس ملک کی فوج اور رضاکار فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے صوبے الانبار کے ایک اہم علاقے البوذیاب کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الانبار کے ایک اہم علاقے البوذیاب پر قبضہ کرلیا ہے۔

علاقائی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج نے داعش کے خلاف ایک اہم کارروائی کی جس کے نتیجے میں البوذیاب نامی علاقہ مکمل طور پر عراقی فوج کے کنڑول میں آیا ہے۔

الانبار آپریشنز کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے البوذیاب کے تمام اہم عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا ہے اور داعش علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے۔

عراقی فوج کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک دھماکہ خیز خودکش جیکٹ کو بھی ناکارہ بنادیا ہے۔

خود کش حملہ آور بغداد کے علاقے ''حی'' میں کارروائی کرنا چاہتا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری