عراق کے صوبہ الانبار میں 2 اہم علاقے داعش کے ناپاک وجود سے آزاد
عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں داعش کے چنگل سے دو اہم علاقوں کی آزادی کی رپورٹ دی ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، الانبار کے آپریشنز کمانڈر نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی کے شمال میں ایک علاقہ داعش کے کنٹرول سے خارج کردیا گیا ہے۔
اسماعیل المحلاوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار جنگجو ایک مشترکہ آپریشن میں رمادی میں الصنعه کے علاقے کو آزاد کرانے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز رمادی میں مزید علاقوں کو داعش کے کنٹرول سے خارج کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عراقی سیکورٹی فورسز اس سے پہلے بھی الانبار میں رمادی، فلوجه، رطبه و هیت سمیت کئی شہروں کو آزاد کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔
عراقی فوجی ذرائع نے 21 ستمبر کو صوبہ الانبار میں جزیرہ حدیثه کے علاقے کی آزادی کی خبر دی تھی۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکاریونٹس مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے سے اس کوشش میں ہیں کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے زیر قبضے علاقوں کو دوبارہ حاصل کریں۔
عراقی حکام نے کئی بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سکیورٹی فورسز 2016ء کے اختتام تک موصل جو عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے اور صوبہ صلاح الدین میں داعش کے اہم مراکز کو دہشت گردوں کے قبضے سے آذاد کرائیں گے۔
.