شامی فوج نے مغربی دمشق میں آپریشن شروع کر دیا ہے


شامی فوج نے مغربی دمشق میں آپریشن شروع کر دیا ہے

شامی فوج نے مغربی دمشق میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی آپریشن کر کے خان‌الشیخ میں 14 رہائشی کمپلیکس، الدیر خیبه میں موجود زرعی فارموں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

دمشق سےتسنیم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مغرب میں غوطہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی فوج نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے خان الشیخ کے مغرب اور شهر الکسوه کے مشرقی حصے جو دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضے تھے، کو اپنے حملوں کا ھدف بنایا ہے۔

شامی فوج اس آپریشن میں خان‌الشیخ میں 14 رہائشی کمپلیکس، الدیر خیبه میں موجود زرعی فارموں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے کنٹرول میں لانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ایک فوجی ذریعے نے بتایاہے کہ اس آپریشن کا مقصد خان الشیخ کے قصبے میں موجود مسلح دہشت گردوں کا رابطہ مغربی غوطه کے تمام قصبوں خاص طور پر شہر الدیرخیبه سے جہاں چند ماہ قبل دہشت گرد گروہ داخل ہوگئے ہیں، منقطع کرنا ہے۔

اس تبدیلی کے ساتھ دمشق کے شمال مغرب میں شهر قدسیا مسلسل دوسرے روز بھی خطے میں امن مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سما پیش  کر رہا ہے۔

مفاہمت کمیٹی کے چیئرمین عادل مستو نے کہا ہے کہ قدسیا میں مفاہمتی عمل بحران کے خاتمے تک مکمل طور پر جاری رہے گا جبکہ یہ ہدف اب تک 80 فیصد تک حاصل ہوچکا ہے.

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری