خان الشیخ میں شامی فوج کی پیشقدمی اور قدسیا میں نیا معاہدہ


خان الشیخ میں شامی فوج کی پیشقدمی اور قدسیا میں نیا معاہدہ

شام کے میدان جنگ کے ذرائع نے بتایا ہےکہ دمشق کے مغربی غوطہ میں دہشت گردوں کے لئے امداد رسانی کی سب سے اہم لائنوں میں سے ایک کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

دمشق سےتسنیم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے مغربی دمشق میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی آپریشن کر کے خان‌الشیخ میں 14 رہائشی کمپلیکس، الدیر خیبه میں موجود زرعی فارموں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ شامی فوج، دمشق کے مغربی غوطہ کے علاقے میں الدرخیبه - المقیلبیه سڑک کو بند کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اسطرح دہشت گردوں کو امداد رسانی کی  سب سے اہم راستوں میں سے ایک کو بند کر دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی اس آپریشن میں احرار الشام کے ایک اعلیٰ کمانڈر عبدالحمید عوض سمیت دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ شامی فوج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے دمشق کے مغربی مضافات میں الدیرخیبه، خان الشیخ و زاکیه کے علاقوں میں النصره محاذ کی پوزیشنوں پر بمباری کی ہے۔

بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان 400 مسلح افراد اور ان کے خاندانوں کے شمال مغربی دمشق میں قدسیا و الهامه سے باہر نکالنے کے لئے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

ان ذرائع نے تاکید کی ہے کہ شامی فوج کے چیف کمانڈر نے شہر قدسیا میں فوجی کارروائیوں کو روکنے کا حکم دیا ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری