مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر پابندی
اپنے ظلم کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سیکولر بھارت کا اصل چہرا کئی بار دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ اقلیتوں پر بھارت کے مظالم کی داستانیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
اقلیتوں پر بھارتی مظالم کی تازہ ترین مثال تب سامنے آئی جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس برآمد کرنے پر بندش لگا دی۔
شیعت نیوز نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کوذہنی اذیت میں مبتلا کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوس برآمد کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تازہ واقعات میں مقبوضہ وادی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری شہریوں کو زدوکوب کیا گیا۔
نہتے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کئی سالوں سے مقبوضہ وادی میں عزاداری پر پابندی عائد ہے۔
اس سال عید الاضحی پر بھی مسلمان کشمیریوں کو قربانی اور عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
بھارت کا مسلمان اکثریت آبادی کی مذہبی رسومات پر پابندی لگانا نہایت قابل مذمت فعل ہے۔