افغان چیف ایگزیکٹیو کا سعودی حکام سے ملاقات کے بعد پاکستان کا دورہ
افغان چیف ایگزیکٹیو کے ترجمان نے نواز شریف کی دعوت پر عبداللہ عبداللہ کے پاکستان دورے کی خبر دی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، افغان چیف ایگزیکٹیو کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے وزیراعظم پاکستان کی اسلام آباد دورے کی دعوت کو قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہا: عبداللہ کی جانب سے دعوت قبول کرنے کے باوجود، ابھی تک افغان چیف ایگزیکٹیو کے پاکستان دورے کا وقت اور موضوع کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
فیصل نے مزید کہا: افغان چیف ایگزیکٹیو سعودی عرب دورے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے عرصہ پہلے عبداللہ کو اسلام آباد دورے کی دعوت دی تھی تاہم یہ دورہ بعض سیاسی اختلافات کی بناء پر معطل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بعض خبریں ایسی سامنے آئی تھیں کہ افغان چیف ایگزیکٹیو سعودی عرب دورے کے بعد پاکستان کا سفر کریں گے جس میں کابل – اسلام آباد دوطرفہ تعلقات اور افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔