اردوغان: شمالی عراق سے ترکی کی فوج کبھی واپس نہیں ہوگی


اردوغان: شمالی عراق سے ترکی کی فوج کبھی واپس نہیں ہوگی

ترک صدر نے تاکید کی ہے کہ ان کے ملک کی سکیورٹی فورسز عراق کے شمال میں واقع بعشیقه بیرکوں سے کبھی واپس نہیں ہوںگیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے تاکید کی ہے کہ اگر اس کے ملک کی فوج کو موصل آپریشن میں شرکت نہ کرنے دیا جائے تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔

اردوغان نے کہا کہ ترکی کسی سے ڈکٹیشن  نہیں لیتا اور بعشیقه بیرکوں سے ہم کبھی خارج نہیں ہوںگے۔

دوسری جانب، عراقی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوج کی موجودگی کو دشمن کے طور پر دیکھا اور ان کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری