اقوام متحدہ کا جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 3 پاکستانیوں سمیت عالمی ادارے کے 210 افراد کو خراج عقیدت


اقوام متحدہ کا جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 3 پاکستانیوں سمیت عالمی ادارے کے 210 افراد کو خراج عقیدت

اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانیوں میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات شبنم خان ، عالمی ادارہ خوراک کی مہرین عباس اور کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالدار عبدالمجید خان شامل ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تین پاکستانی باشندوں سمیت عالمی ادارے کے 210 خواتین اور مرد ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کے لئے خدمات کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والوں کی یاد میں ہونے والی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات شبنم خان، عالمی ادارہ خوراک کی مہرین عباس اور کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالدار عبدالمجید خان شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری