امریکی فضائی بمباری کے خوف سے اسکول غاروں اور خندقوں میں/ تصویری رپورٹ


امریکی فضائی بمباری کے خوف سے اسکول غاروں اور خندقوں میں/ تصویری رپورٹ

امریکہ کی جانب سے جہاں عام شہریوں کے رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایاگیا ہے وہاں شام کی نسل کو تعلیم سے محروم کرنے کےلئے ہولناک بمباریاں بھی کر رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، شام میں امریکی فضائی بمباری کے خوف سے اب اسکول غاروں اور خندقوں میں ہوتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے جہاں عام شہریوں کے رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے وہاں شام کی نسل کو تعلیم سے محروم کرنے کےلئے ہولناک بمباریاں بھی کر  رہے ہیں۔ جس کے ہولناک اور مذموم ایجنڈے میں اسکولوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

امریکی فضائی بمبری کے خوف سے شام سمیت عراق، افغانستان اور یمن میں بچوں کی تعلیم نہایت متاثر ہو رہی ہے۔ لیکن شام میں تعلیم کے داعیوں نے امریکی طیاروں کی بمباری سے خوف زدہ ہونے کے بجائے تہہ خانوں میں تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی بمباری سے بچنے کےلئے کھودی جانے والی خندقوں کو اسکولوں کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

امریکہ جو خود امن کا ٹھیکدار اور بچیوں بچوں کو تعلیم دلانے کا علمبردار سمجھتا ہے اس کے مکروہ چہرے کو تہہ خانوں میں تعلیم حاصل کرنے والے جرات مند بچوں اور بچیوں نے بے نقاب کردیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری