اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ نے وہ کام کردیا جس کی کسی نے توقع بھی نہیں کی تھی + ویڈیو


اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ نے وہ کام کردیا جس کی کسی نے توقع بھی نہیں کی تھی + ویڈیو

اسرائیل کی پارلیمنٹ میں مسلم رکن نے اذان دے کر یہودیوں کو حواس باختہ کر دیا۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن طالب ابو عرار نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کے دوران صیہونی حکومت کی جانب سے مساجد میں اذان پر پابندی کے مجوزہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اذان دینا شروع کی تو صیہونی ارکان پارلیمنٹ نے انہیں روکنے کے لئے شور شرابہ شروع کردیا لیکن اس کے باوجود مسلم رکن نے اذان مکمل کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جس میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے اراکین پارلیمنٹ منظور کر چکے ہیں لیکن اسے قانون کا درجہ دینے کے لئے صہیونی وزیراعظم  نیتن یاہو کی منظوری دینا ابھی باقی ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں ابو عرار کی خوبصورت آواز میں آذان آپ بھی سنیں اور صیہونیوں کا ردعمل بھی دیکھیں:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری