جیزان کے حساس علاقوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے


جیزان کے حساس علاقوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی اتحادی افواج کے مراکز پر میزائل حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے جیزان میں واقع سعودی اتحادی افواج کے اہم مراکز پر میزائل داغے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے  میزائل حملوں کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سعودی ذرائع ابلاغ نے جنوبی یمن میں 8 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبردی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک کے جوانوں نے گزشتہ ماہ سعودی اتحادی افواج کے 14 اہم مراکز کو میزائل سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ یمنی فوج کے حملوں میں کم از24 بکتربندگاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں