خصوصی رپورٹ | چارسوطالبانی دہشت گردوں کامقابلہ کرنے والے میجر واصف حسین+ویڈیو


خصوصی رپورٹ | چارسوطالبانی دہشت گردوں کامقابلہ کرنے والے میجر واصف حسین+ویڈیو

پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے میجر واصف حسین نے 400 طالبانی خوانخوار درندوں کے ساتھ مقابلہ کرتےہوئے جام شہادت نوش کیا جس کی وجہ سے ان کو ہرپاکستانی سلام پیش کرتا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مانسہرہ کے میجر واصف حسین شاہ کا نام بھی سنہری حروف میں لکھا جائے گا جنہوں نے دتہ خیل میں چار سو دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جام شہادت نوش کیا۔
 تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقے شیخ آباد کے رہائشی میجر واصف حسین شاہ 15اکتوبر 2014کو جنوبی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 4 ساتھیوں کے ہمراہ 400 دہشت گردوں سے مردانہ وار لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اُن کی شجاعت پر انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔
ان کے والد ارشاد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت انسان اولاد کا دکھ ضرور ہوتا ہےمگر میرے بیٹےنے جو کارنامہ پاکستان کے لئے،اس ملک کے عوام کے لئے اور امن کے لئے سر انجام دیا ہے میں اسےسلیوٹ کرتا ہوں۔


میجر واصف کی شجاعت کے اعتراف میں بیدڑہ روڈ کو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ 
میجر واصف کی یادوں کو سینے سے لگائے والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد شہید بیٹے کی موجودگی کو بار بار محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کے پاس ہےبہت خوش ہے، میری بچی کے خواب میں آیا اور کہا امی جان کو بولیں پریشان نہ ہوں میں انکے پاس ہوں اور میں نے جو کام کیا ہے انکی اور والد کی عزت کے لئے کیا ہے۔


میجر واصف اور ان جیسے سیکڑوں جوانوں کی شہادت اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کے فرزند ارض پاک پر جان قربان کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہ*یں۔

تسنیم خبررسان ایجنسی جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہمیں بتابا ہے _

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری