2025 تک پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا، رپورٹ


2025 تک پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا، رپورٹ

بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس میں 31اگست کو شائع ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام میں اور ڈلیوری کی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھا تو اس کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے ذخائر میں اگلے سات سالوں میں 150-140سے 220اور250تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے ممبران کی جانب سے لکھی گئی 12صفحوں پر مشتمل رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان یورینیم کی افزودگی اور پلوٹو نیم کی پیداواری صلاحیتوں میں توسیع اور ڈلیوری کا نظام وضع کرنے میں مصروف ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلر ذخائر میں مزید وارہیڈز، مزید ڈلیوری سسٹم اور ایٹمی مواد کی پیداوار میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمارا اندازہ ہے کہ 2025تک ملک کے وار ہیڈز میں 220سے 250 تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ 
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری