حرم امام رضا(ع) کو قالینیں فراہم کرنے والی موقوفات 500 سال سے زائد پرانی تاریخ کی حامل ہیں،آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف کے ڈائریکٹر


حرم امام رضا(ع) کو قالینیں فراہم کرنے والی موقوفات 500 سال سے زائد پرانی تاریخ کی حامل ہیں،آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف کے ڈائریکٹر

آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف اور قانونی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ حرم رضوی کو قالین فراہم کرنے والی موقوفات 500 سال سے بھی زیادہ پرانی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام والمسلمین رضا دانشور ثانی نے ہمارے گفتگو کے دوران حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کو قالینیں فراہم کرنے والی موقوفات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مجموعہ کے ذیل میں 10 افراد تھے جنہوں نے اپنی موقوفات کو حرم رضوی میں قالینیں فراہم کرنے کے لئے وقف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حرم رضوی کو قالینیں فراہم کرنے والی موقوفات 500 سال سے بھی زیادہ پرانی ہیں، اس سلسلے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس مجموعہ میں پرانی ترین وقف خواجہ علاء الدین حاجی کی ہے جنہوں نے 933 ہجری قمری میں شہر تربت حیدریہ کے اندر واقع اپنے کھیتوں کو آستان قدس رضوی کے لئے وقف کر دیا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: خواجہ علاء الدین حاجی نے اپنے وقفنامہ میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ درآمد کا ایک سوّم حصہ پندرہوں فصل کے لئے جو کہ حرم رضوی کو قالینیں فراہم کرنے سے مربوط ہے استعمال میں لایا جائے۔
دانشور کا کہنا تھا: اس سلسلے میں جدید ترین وقف حسن دہقانی اور ان کی بیوی سے متعلق ہے جنہوں نے 1396 شمسی میں 14 میلیون تومان کو وجہ مشارکتی کی صورت میں آستان قدس رضوی کے لئے وقف کیا ہے جن کا کچھ حصہ حرم رضوی میں قالینیں فراہم کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے تاکہ روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین اطمینان و سکون سے زیارت کر سکیں۔  

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری