عراق کے شہر اربیل میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کے میزائل حملے، متعدد مراکز تباہ+ ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب نے عراق میں موجود شرپسندوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کرکے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل یونٹ نے عراق کے شہر اربیل میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے کئی شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ایرانی مسلح افواج دہشت گردوں کو دوبارہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گی'۔
پاسداران انقلاب نے کُرد گروہ کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ حملے مزید تباہ کن ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم مقام سے شرپسندوں کے ٹھکانوں شارٹ رینج میزائل فائر کیے گئے۔
میزائلوں نے 220 کلومیٹر (135 میل) دور عراق کے شمالی علاقے کویا میں واقع ٹھکانے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عراق سے ملحقہ سرحد پر شرپسندوں نے ایرانی سیکیورٹی فورسز نے حملے کئے تھے۔
یاد رہے کہ عراق اور ایران کے سیاسی اور عسکری تعلقات بہت اچھے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔