افغانستان: تحریک طالبان پاکستان کا اہم سرغنہ ہلاک
افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک کیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ دہشت گرد بھارتی ایجنسی را کے ساتھ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک اہم کمانڈر ’جہانگیر‘ کو افغان صوبے خوست میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مارا جانے والا دہشت ملک دشمن ایجنسیز گرد این ڈی ایس، را اور موساد کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں ملوث تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ افغان صوبے کنڑ میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوا تھا۔
اُس موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی۔
تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ سانحہ اے پی ایس سمیت متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال 9 مارچ کو امریکا نے پاک افغان بارڈر پر ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ملا فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ ہلاک ہوا تھا جس کی تصدیق ٹی ٹی پی نے بھی کی تھی۔