الامارات : ٹریفک جرمانوں میں 30فیصد رعایت کا اعلان
راس الخیمہ میں ٹریفک جرمانوں میں30فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے_
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راس الخیمہ پولیس کے سربراہ جنرل علی عبد اللہ بن علوان النعیمی نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار 10اکتوبر سے جمعرات یکم نومبر تک پرانے جرمانے ادا کرنے والوں کو 30فیصد رعایت دی جائے گی۔
انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ رعایت کی مدت سے فائدہ اٹھا کر جرمانوں کا ریکارڈ صاف کریں۔
یہ سہولت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے عام ہے۔