سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی|سعودی عرب امریکا کی مدد کے بغیر ہزاروں سال تک قائم رہ سکتا ہے، محمد بن سلمان


سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی|سعودی عرب امریکا کی مدد کے بغیر ہزاروں سال تک قائم رہ سکتا ہے، محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کی مدد کے بغیر بھی ہزاروں سال تک قائم و دائم رہ سکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،امریکی جریدے کو انٹرویو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اپنی سیکیورٹی کیلئے امریکا کو کوئی ادائیگی نہیں کرے گا، امریکا سے فوجی سامان مفت میں نہیں لیا، ہمیشہ نقد پیسے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم بات اگر معاشرتی تغیر کو کامیابی سے سنبھالنے کی ہو تو بلاشبہ امریکا آخری ملک ہوگا جس کا طریقہ ہم اپنائیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ شاہ سلمان کی حکومت امریکی فوج کے تعاون کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں چل سکتی۔ ریاست میسی سپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں اور سعودی فوج کے لیے اسے ہمیں ادائیگی کرنی ہوگی۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں