وزیراعظم سندھ کے مختلف اضلاع کی ترقی کیلئے جلد خصوصی پیکج کا اعلان کریںگے: گورنر سندھ


وزیراعظم سندھ کے مختلف اضلاع کی ترقی کیلئے جلد خصوصی پیکج کا اعلان کریںگے: گورنر سندھ

سندھ کے گورنرعمران اسمعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صوبے کے مختلف اضلاع کی ترقی کیلئے جلد ایک خصوصی پیکج کا اعلان کریںگے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے گورنرعمران اسمعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ کیلئے ترقیاتی فنڈ روکنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔

گورنر نے کہا کہ کراچی کو اس کا حق دیا جائیگا اور اسکے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور وفاقی حکومت شہر میں جلد پانی صاف کرنے کے پلانٹس لگائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری