سوئس وفد نے وادی سوات کو حقیقی سوئیزر لینڈ قرار دے دیا +تصاویر


سوئس وفد نے وادی سوات کو حقیقی سوئیزر لینڈ قرار دے دیا +تصاویر

سوئیز لینڈ کے سفیر کی قیادت میں دس رکنی وفد نے ایشیا کے سوئیزر لینڈ سوات کا دورہ کیا، جنت نظیر وادی سوات جس کو ایشیا کا سویٹیزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سوئس سفیر تھامس کولے کی قیادت میں دس رکنی وفد نے گزشتہ روز سوات کا دورہ کیا، اس دورے کا اہتمام صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اپنے دورے کے دوران وفد نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور سوات کو حقیقی سویئزر لینڈ قراردیا، اس موقع پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، وفد کے ارکان مقامی موسیقی سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

وفد نے تاریخی مقامات سوات میوزیم ، گل کدہ آثار قدیمہ، بریکوٹ سٹوپہ اور دیگر مقامات کا دورہ کرکے یہاں پر سیاحت کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی جانب سے وفد کیلئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا اور ان کو روایتی شال بھی پہنا ئے گئے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری