ایران کی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کےلئے ثالثی کی پیشکش


ایران کی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کےلئے ثالثی کی پیشکش

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کےلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ تہران، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کےلئے ہرقسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے شاہ محمود قریشی کو فون کرکے پاک بھارت کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کے پرامن حل کے لئے مدد کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کی رپورٹوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دونوں ملکوں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور اختلافی مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری