امریکا، بھارت اوراسرائیل کے حکمرانوں کی سیاست کا محور اور بنیاد مسلم دشمنی ہے، حامد موسوی
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکا، بھارت اوراسرائیل کے حکمرانوں کی سیاست کا محور اور بنیاد مسلم دشمنی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ
دشمن نے پاکستان کا گھیراؤ کررکھا ہے،حکمران سیاستدان ایک دوسرے کو گرانے کیلئے توانائیاں صرف کرنے کی بجائے دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بنیں۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بیرونی پرو پیگنڈے اور اندرونی شکوک و شبہات کے خاتمے کیلئے تمام کالعدم جماعتوں اور انکے سربراہوں کیخلاف کاروائی کی تفصیلات قوم اور دنیا کے سامنے لائی جائیں۔
حضرت امام موسیٰ کاظم نے دین و شریعت کے خلاف ہر اندرونی بیرونی سازش کو علم و حکمت اور دلیرانہ جدوجہد کے ساتھ ناکام بنایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع میانوالی کے صدرعمران خان نیازی اورمختارفورس کے ضلعی کمانڈر سیدقمررضابخاری کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت اوراسرائیل کے حکمرانوں کی سیاست کا محور اور بنیاد مسلم دشمنی ہے۔