گلگت بلتستان ملکی اور غیرملکی سیاحوں سے بھرگیا


گلگت بلتستان ملکی اور غیرملکی سیاحوں سے بھرگیا

پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان میں ملک بھر سے ہزاروں سیاحوں نے ڈھیرے جما لئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر سے سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا ہے ہوٹلوں میں جگہ نہ ملنے کی وجہ اکثر علاقوں میں سیاحوں نے پر فضا مقامات پر خیمے نصب کردئیے ہیں۔

سیاحوں کی آمد سےگلگت بلتستان  کے تفریحی مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں ہیں، ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان زمین پر جنت کا ایک ٹکرا ہے یہاں آکر ایسا لگا کہ ہم زندہ جنت میں پہنچے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ  گلگت بلتستان میں آب وہوا,ماحول,قدرتی حسن اپنی مثال آپ ہے اور لوگ بے حد مہمان نواز ہیں ہوٹلوں کے ریٹس نہایت ہی مناسب ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت - سکردو روڈ پر کام کی وجہ سے سیاحوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صوبہ پنچاب سے آئے ہوئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو مشورہ دیں گے کہ اگر سیر کرنی ہے توگلگت بلتستان کی کریں۔

سیاحوں کے مطابق گلگت بلتستان کے لوگ بے پناہ محبت کرنے والے ہیں یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی ناقابل فراموش ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں ان دنوں غیرملکی اور ملکی سیاحوں کی غیر معمولی تعداد بغرضِ سیاحت آئی ہوئی ہے اور آئے روز اس تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کے آنے کا یہ سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گاویسے تو سیاحوں کے آنے کا سلسلہ نومبر میں بھی جاری رہتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری