فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کا شدید احتجاج


فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کا شدید احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلام جمہوریہ ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون ایرانی حدود میں داخل ہوکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور اس قسم کے اقدامات سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں ہم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ایک خط لکھا ہے ۔
مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ اہم نے اقوام متحدہ پر واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے متعدد بار انتباہ کے باوجود امریکی ڈرون طیارہ ایرانی سرحد کے اندر داخل ہوگیا۔
تخت روانچی نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی حکام کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھے کیونکہ امریکی اقدامات سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی ڈرون طیارہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فضا میں داخل ہوتے ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری