حرم مطہر امام رضا (ع) کے متبرک کھانے +تصاویر
حرم مطہر کے کیچن میں تیار ہونے والے متبرک کھانوں کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ غذائیں متبرک ہونے کے ساتھ ساتھ اتنی لذیذ اور مزیدارہوتی ہیں کہ جو ایک بارکھائے اس کا باربار کھانے کو دل کرتاہے۔
حرم مطہر کے مہمانسرا کے باورچی
39 سالہ محمد رضا عیسی کا کہنا ہے کہ وہ سال ہے29 سال سے حرم امام رضا علیہ السلام کے کیچن میں زائرین کے لئے مختلف قسم کے کھانے تیار کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں،امام رضا علیہ السلام کے کیچن میں 25 افراد کام کررہے ہیں، سالن تیار کرنے والے اور چاول تیار کرنے والے الگ الگ ہیں، ہر شخص اپنا کام پورے سلیقے اور ایمانداری سے کرتا ہے، ہرباورچی کی خواہش ہوتی ہے کہ کھانا زیادہ سے زیادہ لذیذ ہو۔
محمد رضا عیسی زادہ کا کہنا ہے کہ باورچی خانے کے بالائی حصے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد زائرین امام رضاعلیہ السلام کے لئے سبزی، پیاز اور ٹماٹر وغیرہ کاٹ کرتیار کرتی ہیں اس کے علاوہ خواتین زائرین کے لئے کھانا تقسیم کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ یہاں سارا کام گروپ کی شکل میں انجام دیا جاتا ہے۔
روزانہ 30 ہزار کھانے تیار کئے جاتے ہیں
باورچی کھانے میں ہرروز مختلف قسم کی غذائیں تیار کی جاتی ہیں؛ لیکن سال کے خاص ایام مثال کے طور پر رمضان المبارک اورمحرم الحرام میں کھانوں کی تعداد اور اقسام میں کئی گنا اضافہ ہوتاہے۔ کبھی کبھار روزانہ 30ہزار کھانے بھی تیارکرنے پڑتے ہیں۔
باورچی خانے کے اوقات کار
باورچی خانے کا کام صبح 6 بجے شروع ہوتا ہے اور 10:30 تک دوپہرکا کھانا تیار کیا جاتا ہے۔
10:30 سے 14:30 تک مہمانسرا میں زائرین کی پذیرائی کی جاتی ہے۔
14:30 بجے رات کا کھانا پکانا شروع کرتے ہیں اور سہ پہر16 بجے تک رات کا کھانا تیار ہوتا ہے، شام 18:30 سے رات 21 بجے تک زائرین میں شام کا کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔
محمد رضا عیسی کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات باورچی خانے میں سب سے پہلے حاضرہوتا ہوں اور سب سے آخرمیں ہی گھرجانے کی کوشش کرتاہوں۔
حرم کے متبرک کھانے کی خاص اہمیت کی وجہ
حرم مطہر کے باورچی خانے میں تیار ہونے والے پکوان باہرعام ریسٹورینٹس میں بننے والی غذاوں سے یک دم مختلف ہے، اس کی اصل وجہ مولاامام رضا علیہ السلام کا لطف وکرم ہی ہے جس سے اس غذا میں ایک خاص خوش بو اور لذت پیدا ہوتی ہے۔ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ کھانے میں ڈالنے والی جنتی بھی ضروری اشیاء ہیں وہ سب نہایت اچھی کوالٹی کی ہوتی ہیں۔ تیسری اہم وجہ باورچی کی مہارت ہے، زائرین کے لئے کھانا تیار کرنے والا ہر باورچی مختلف قسم کے کھانے تیار کرنے میں خاص مہارت رکھتا ہے۔
باورچی خانے میں موجود ساز و سامان اور سہولیات
امام رضا علیہ السلام کے باورچی خانے میں دنیا کی جدیدترین مشینوں کے علاوہ روایتی ساز و سامان بھی ہے۔
حرم کا باورچی خانہ بالکل مختلف ہے:
کسی بھی شہر کے بڑے باورچی خانے کا سرپرست اعلیٰ وہی باورچی ہی ہوتا ہے لیکن یہاں کی انتظام امام رضا علیہ السلام کے ہاتھ میں ہے، اس باورچی خانے پر مولا کا خاص لطف وکرم ہے۔
امام نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی کھانا خراب ہوا ہو!
محمد رضا عیسی کہتے ہیں کہ میں کئی سالوں سے یہاں زائرین کے لئے کھانے تیار کررہاہوں، میں دلی طور پر امام کی غیبی امداد کا احساس کررہا ہوں، اگر امام کی غیبی امداد نہ ہوتی تو ہزاروں انسانوں کے لئے کھانا تیار کرنا اور وہ بھی دنیا کا لذیذ ترین کھانا کم سے کم میری بس میں نہ ہوتا۔
ترجمہ و ترتیب: غلام مرتضی جعفری
بشکریہ: شمس الشموس میگزین