بھارتی ڈیم کا بند ٹوٹنے سے بپھرا ہوا پانی 23 زندگیاں نگل گیا


بھارتی ڈیم کا بند ٹوٹنے سے بپھرا ہوا پانی 23 زندگیاں نگل گیا

باران زحمت کے بعد مہاراشٹرا میں پانی کی طغیانی کے باعث ڈیم کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 23 لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ 30 کے قریب افراد ابھی لاپتہ ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مہاراشٹرا میں مون سون کی بارشوں اور پانی کی طغیانی کے باعث ڈیم کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں ہونے والی مون سون کی حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں پانی کا بھاؤ تیز ہوگیا ہے۔

ابھی لوگ طوفانی بارشوں سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ ان کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب مہارشٹر کے ضلع رتن گری میں واقع تیواری ڈیم کا حفاظتی بند پانی کی طغیانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔

بپھرے ہوئے پانی نے آنا فانا علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بہہ گئے جبکہ 23 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیم کے اطراف میں رہنے والے 30 سے زائد افراد اور بہت سے مویشی لاپتہ ہیں۔

ان ہنگامی حالات میں غوطہ خور ٹیموں کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج اور بحریہ نے بھی امدادی کاموں میں نصروف ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں نے قیامت برپا کر رکھی ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کی ان بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ممبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 17 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری