یمن میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف زبردست مظاہرے


یمن میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف زبردست مظاہرے

یمن کے المہرہ صوبے سمیت مختلف شہروں میں امریکا اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ المہرہ سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں فرزندان توحید نے امریکا اسرائیل اور آل سعود کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے المہرہ صوبے میں سعودی اور اس کے آلہ کاروں کی جارحیت کی مذمت کی اور فوری طور پر جارحین سے یمن کی سرزمین ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے المہرہ صوبے کے ایئر پورٹ اور سرحدی اور بحری گذرگاہوں کو یمنی افواج کی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا۔
یمنی شہریوں کا کہنا تھا آل سعود امریکا اور اسرائیل کی خشنودی کے لئے نہتے یمنی شہریوں کو خاک خوں میں غلطاں کررہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی حکمران حرمین شریفین کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، مسلم امہ کو چاہئے کہ آل سعود کو امریکا اور اسرائیل کے ہاتھوں کھیلنے کی اجازت نہ دے۔
مظاہرین نے آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے عالمی برادری اور انسانی قوق کے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ یمن میں آل سعود کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری