افغانی کرکٹ کھلاڑیوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ کی موجودگی کا انکشاف


افغانی کرکٹ کھلاڑیوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ کی موجودگی کا انکشاف

پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں افغان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں۔

مذکورہ اجلاس میں کمیٹی کنوینر نور عالم خان نے کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا حکام نے 2 ہزار، 3 ہزار روپے پر ان کو شناختی کارڈاورپاسپورٹ بنا کردیے۔  انھوں نے ہدایت کی کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا میں حساس اداروں سے کلیئرنس لازمی لی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر دنیا بھر میں دہشت گردی و دیگرسنگین جرائم کر کے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2012  سے 2017 تک 8 لاکھ 18 ہزار 624 ناقص پاسپورٹ بنانے کے بعد ضائع کرنے کی وجہ سے خزانے کو 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری