خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی مہم کا آغاز


خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا کے صوبے میں آج سے انسداد پولیو کی 3 روزہ مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق خیبرپختونخوا کے گیارہ اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع ہوگئی ہے جو تین روز جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے 6لاکھ 14ہزار 590 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی سخت سیکیورٹی میں 2 ہزار 657 تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں.
ان پولیو ٹیموں میں 2 ہزار 342 موبائل، 208 فکسڈ، 86ٹرانزٹ اور 21 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 641ایریا انچارجز کی تعنیاتی بھی کی گئی ہے۔
بنوں ڈویژن ملک بھر میں پولیو کیسز کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہائی رسک قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جولائی سے ستمبر تک تین انسداد پولیو مہم کی منصوبہ بندی کی ہے. ان میں دو کیس رسپانس پولیو مہم ہوں گیں جب کہ ایک ایس این آئی ڈی ہوگی۔ ایکشن پلان کے تحت پہلی کیس رسپانس مہم کو 15 سے 18 جولائی جب کہ ایس این ڈی آئی کو 26 اگست سے 29 اگست اور آخری کیس رسپانس مہم کو 16سے 19ستمبر تک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع تورغر، زیریں کوہستان ، بالا کوہستان، کوہی پلاس، بٹگرام، اور شانگلہ میں مکمل جب کہ مانسہرہ اور ہری پور کی بعض یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ انسانیت اور ملک دشمن دہشتگرد عام طور پر آسان اہداف کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ ماضی میں بھی پولیو ٹیموں پر دہشتگرد کاروائیاں ہو چکی ہیں۔
اس لئے صوبوں میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری