افغانستان: مصروف شاہراہ پر بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق، 18 زخمی


افغانستان: مصروف شاہراہ پر بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق، 18 زخمی

افغانستان میں مصروف ترین شاہراہ پر زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کی مصروف شاہراہ کے کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بدقسمتی سے عین دھماکے کے وقت ایک ٹرک سڑک سے گزر رہا تھا جس میں 30 افراد سوار تھے۔ اس وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بم دھماکا طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے گذشتہ کئی روز سے افغانستان میں دہشتگری کی ایک نئی لہر آئی ہے جس نے عام عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری